کامیاب امیدواروں کی لسٹ جاری ہوتے ہی قومی اسمبلی اجلاس کی سمری وزیر اعظم کو بھجوائی جائیگی،  مرتضیٰ سولنگی 

نگران وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ جیسے ہی کامیاب امیدواروں کی لسٹ جاری ہو گی، قومی اسمبلی اجلاس کی سمری وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گی۔
جنگ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ اس کے بعد صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنی ذمے داری پوری کی ہے، کمشنر راولپنڈی کے معاملے پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے، الیکشن کمیشن بھی معاملے پر کارروائی کر رہا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہئے، قانونی عمل چل رہا ہے تو انتظار کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں