ایران میں دہشتگردی،9پاکستانی شہری شہید

ایران میں دہشتگردی کے واقعے میں 9 پاکستانی شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

ایران میں شہید 5 افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے، شہید پاکستانی ایران میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے گھر میں داخل ہوکر پاکستانیوں کو شہید کیا ہے۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ سراوان ایران میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ ہے، پاکستانی سفارتخانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا۔پاکستانی قونصلر جائے وقوعہ اور زخمیوں سے ملنے اسپتال گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں