راحت فتح علی خان کا اپنے ملازم پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح علی خان نے اپنےملازم کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا، واقع کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنےذاتی ملازم کوجوتوں اورتھپڑ سے تشدد کانشانہ بناتے رہے،راحت فتح علی خان شور مچا رہے ہیں کہ میری بوتل کہاں ہے، اور ساتھ ہی گھریلوملازم پرجوتوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔ویڈویو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ موقع پرموجود دیگرملازمین راحت علی فتح علی خان کو ملازم پر تشدد سے روک نہ پائے جبکہ ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتارہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں