عوام کو مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان کی کرپشن نظر آچکی ،پرویز خٹک

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک  کا کہنا ہے عوام کو مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان کی کرپشن نظر آچکی ہے

نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے پختونوں کے نام پر سیاست کرکے پختون عوام کو دھوکا دیا جبکہ فضل الرحمان نے اسلام کے نام پر ہمیشہ اسلام آباد کی سیاست کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی پی نے مزید کہا کہ کرپشن کے میدان میں نواز شریف، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی بازی لے گئے ہیں۔سب نے جھوٹے منشور پر دھوکا دے کر اپنی تجوریاں بھریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں