سائفر کیس میں استغاثہ عمران خان کو کیا سزا دلوانے کی کوشش کرے گا ۔۔؟ انصار عباسی نے رپورٹ میں اہم انکشاف کر دیا

سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے “جنگ ” میں شائع ہونیوالی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سائفر کیس میں استغاثہ ٹرائل کورٹ میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت زیادہ سے ز یادہ سزا یعنی 14 سال قید یا پھر سزائے موت کا مطالبہ کرے گا۔سائفر کیس میں سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے “دی نیوز “کو بتایا کہ استغاثہ کے پاس وزارت خارجہ کے 3 سینئر افسران سہیل محمود، فیصل ترمذی اور اسد مجید کی گواہی کی بنیاد پر کافی شواہد موجود ہیں جن کے تحت عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو زیادہ سے زیادہ سزا دلوائی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں