8فروری کو شیر اپنا شکار کرے گا،شہبازشریف

صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ8فروری کو شیر اپنا شکار کرے گا،8فروری کو جب شیر دھاڑے گا تو لگ پتہ جائے گا،حکومت میں آ کر عوام کی قسمت بدل دیں گے۔شہباز شریف نے خطاب میں سیاسی مخالفین کو بھی جواب دیا کہ کل ایک سیاسی لیڈر نے کہا وہ نوازشریف سے مناظرہ کرنا چاہتا ہے،میں نے کہا نوازشریف کواپنے صوبے میں بلاؤ،مناظرہ بھی ہو گا،موازنہ بھی ہوگا،ہم نے ریاست بچانے کے لئے اپنی سیاست کی پرواہ نہیں کی،نوازشریف کو ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان بنائیں،برسراقتدار آ کرترقی کا سفر وہیں سے شروع کرینگے جہاں رکا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں