‘ہمارے گاؤں میں بجلی 5 سال سے بند، 20 سال میں کونسے ترقیاتی کام کئے’، پیپلز پارٹی کے امیدواران سے کارکنان کے تابڑتوڑ سوالات

پیپلز پارٹی کے خیرپور سے امیدواران سے کارکنان نے انتخابی مہم کے دوران سوالات کی بوچھاڑ کر دیپی پی رہنماؤں جاوید علی شاہ اور نعیم احمد کھرل سے پیپلز پارٹی کے اپنے ہی کارکنان نے تابڑ توڑ سوالات شروع کر دیئے۔ جیالوں نے اپنے رہنماؤں سے کہا کہ سرکار آئے ہیں تو دے کر کیا جائیں گے۔ ایک کارکن نے دونوں رہنماؤں سے سوال کیا کہ آپ نے 20 سال میں کون سے ترقیاتی کام کئے ہیں، ہمیں بتائیں۔ دوسرے کارکن کا کہنا تھا کہ اس کے گاؤں قمر فقیر لاشاری میں گزشتہ 5 سالہ سے بجلی بند ہے، اس کا کیا کریں۔ ایک اور جیالے کا کہنا تھا کہ ہماری کی مدد کی، جدید دور میں بھی ہمارے گاؤں سڑکوں اور بجلی سے محروم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں