ملک میں پانی کے بڑھتے مسائل ، وزارت آبی وسائل کی کابینہ کمیٹی کو سمری کیوں بھیجی گئی ؟ رپورٹ میں اہم انکشاف

پانی مسائل، حکومت کی ارسا کے فیصلہ سازی پر قابو کی کوشش، ارسا آرڈیننس کے اجراء کی منظوری کیلئے وزارت آبی وسائل کی کابینہ کمیٹی کو سمری پیش کر دی گئی۔ “جنگ ” کے مطابق ایک غیر متوقع اور نایاب پیشرفت میں حکومت اس کے ایکٹ 1992 میں ترامیم متعارف کروا کر تنظیم نو کے ذریعے انڈس واٹرز ٹریٹی اتھارٹی (ارسا) کے فیصلہ سازی پر قابو پانے جا رہی ہے اور وزارت آبی وسائل نے اس سلسلے میں ایس آئی ایف سی (خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل) کی حمایت کے ساتھ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے معاملات (سی سی ایل سی) کو ایک سمری پیش کی ہے جس میں ارسا آرڈیننس کے اجراء کی منظوری حاصل کی گئی ہے۔ ارسا اور صوبائی محکمہ آبپاشی کے حکام نے”دی نیوز” کو بتایا کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں، حکومت نے اس حقیقت کو جانتے ہوئے واٹر ریگولیٹر کی ساخت کو چھونے کا فیصلہ کیا ہے کہ چھوٹے صوبے پانی کے معاملے میں بہت حساس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں