خاتون مرتے وقت بے انتہا دولت اپنے بچوں کی بجائے کتوں اور بلیوں کے نام کر گئی

چین میں خاتون نے مرتے وقت اپنی 2.8 ملین ڈالرز پر مشتمل دولت اپنے بچوں کی بجائے پالتو کتوں اور بلیوں کے نام کر دی۔لیو نامی خاتون شنگھائی میں رہائش پذیر تھیں اور جب وہ بیمار پڑیں تو ان کی دیکھ بھال کیلئے سگی اولاد میں سے کسی نے گھر کا رخ تک نہ کیا اور نہ ہی ٹیلی فون پر ان کی خیریت دریافت کی۔لیو کا کہنا تھا کہ ان کی شدید بیماری کے دور میں ان کا ساتھ دینے کیلئے کتے اور بلیاں ہی ان کے پاس موجود رہے، پہلے لکھی گئی وصیت میں انہوں نے تمام دولت اپنے بچوں کے نام ہی کر رکھی تھی تاہم بعد میں انہوں نے بچوں کا بدترین رویہ دیکھ کر مرتے وقت دولت پالتو جانوروں کے نام کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں