لاہور ( آن لائن )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے لاہور میں شیڈول میچز کی زیادہ تر ٹکٹیں آن لائن فروخت ہو چکی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں شیڈولڈ 3 میچزکے لیے کرکٹ فینز کا بھرپورجوش وخروش دیکھا گیا ، زندہ دلان شہر لاہور میں ٹکٹوں کی آن لائن فروخت گزشتہ روز شروع ہوئی تھی۔اب تک میچز کے لیے بیشتر انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں، پہلے2میچزکے جنرل اور فرسٹ کلاس کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں جب کہ وی وی آئی پی کے وسیم اکرم، پی سی بی گیلری کے بھی تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
تاہم تیسرے میچ کے چند ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔واضح رہے کہ لاہورمیں3 ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔