اسرائیل غزہ میں نسل کشی روکے، عالمی عدالت انصاف نے حکم سنا دیا

عالمی عدالت انصاف نے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم سے متعلق درخواست پر حکم سنایا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی روک دے اور اپنے فوجیوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کرے۔عالمی عدالت انصاف نے فیصلے میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات ہوئیں۔ اقوام متحدہ کے کئی اداروں نے اسرائیلی حملوں کے خلاف قراردادیں پیش کی ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش ہے۔ حماس کے جواب میں اسرائیلی حملوں میں بہت جانی اور انفراسٹرکچر کا نقصان ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں