مسلمان لڑکے سے محبت ہونے پر ہندو شخص نے 19 سالہ بہن کو تالاب میں پھینک دیا، ماں بھی ڈوب گئی

 بھارت میں ہندو شخص نے اپنی 19 سالہ بہن کو تالاب میں پھینک دیا جس کو بچانے کی کوشش میں ماں بھی ڈوب گئی، لڑکی ایک مسلمان لڑکے کی محبت میں مبتلا تھی۔

 بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس کو ایک تالاب میں 43 سالہ ماں اور 19 سالہ بیٹی کی لاشیں ملیں، تحقیقات پر پتہ چلا کہ ہندو لڑکی ایک مسلمان لڑکے سے محبت کرتی تھی اور اس سے شادی پر اصرار کر رہی تھی۔

ہندو شخص نے بہن سے 7 ماہ سے بات چیت بند کر رکھی تھی تاہم گزشتہ روز ایک بار پھر جھگڑا ہوا جس پر ہندو شخص نے 19 سالہ بہن کو بہانے سے لے جا کر تالاب میں دھکا دے دیا، ماں اس کو بچانے کودی تو وہ بھی ڈوب گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں