کراچی( آن لائن)سندھ پربیرونی قرضے کئی گنا بڑھ گئے ،حکومت کی جانب سے غیرملکی قرضوں پر سہ ماہی قسط10 ارب37 کروڑ روپے کا سود ادا کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے بھاری سود پر غیرملکی قرضے لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،سندھ حکومت نے غیر ملکی بینکوں اور اداروں سے بھاری سود کی مد میں قرضے لئے ،سندھ حکومت نے اے ڈی پی، انٹرنیشنل فنڈ اور دیگر اداروں سے قرض حاصل کئے ہیں ،سندھ حکومت نے قرضے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر حاصل کئے،محکمہ خزانہ سندھ کی دستاویزات میں انکشافات سامنے آگئے ۔
دستاویزکے مطابق غیرملکی قرضوں پر سہ ماہی قسط10 ارب37 کروڑ روپے کا سود ادا کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے،کیپیٹل کی مد میں سود2 ارب 80 کروڑ65 لاکھ 55 ہزار روپے ایک سہ ماہی قسط کے طور پر ادا کئے گئے ،دستاویزات کے مطابق ریونیو کی ایک سہ ماہی قسط کی مد میں 7 ارب 56 کروڑ39 لاکھ 31 ہزار سود کی مد میں اداکئے گئے۔