5 سالہ بچے کا کینسر ٹھیک کروانے کیلئے ماں باپ نے بچے کو گنگا میں ڈبو کر زندگی ہی چھین لی 

بھارت میں بلڈ کینسر میں مبتلا 5 سالہ بچے کو صحت یاب کروانے کیلئے ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر اس کی جان لے لی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو شہر ہریدوار کے دریائے گنگا میں پیش آیا جہاں والدین کسی معجزے کی چاہ میں بچے کو دریا پر لائے اور اسے متعدد بار پانی میں ڈبو دیا۔والدین کا خیال تھا کہ ایسا کرنے سے ان کے بچے کو زندگی ملے گی کیونکہ ڈاکٹرز نے اسے جواب دے دیا تھا اور تمام امید چھوڑ دی تھی، اس لیے جب بچے کو سرد موسم میں بار بار دریا کے پانی میں ڈالا گیا تو بچے کی موت ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں