لاہور ہائیکورٹ ؛الیکشن کمیشن کے رکن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سے جواب طلب 

لاہور( آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے رکن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے درخواست پر اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے رکن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے اختیار کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا،عدالت نے درخواست پر اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں