لاہور( آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے انٹراکورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،2 رکنی بنچ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرلئے۔