والدین اور بچوں کیلئے خطرہ، نمونیہ کی وباایک اور شہر میں پھیل گئی، 2 ہزار سے زائد بچے ہسپتال داخل، کتنے جاں بحق ہو گئے؟

 شیخوپورہ میں نمونیہ کی وبا پھیلنے سے ایک ماہ کے دوران 2 ہزار سے زائد بچے ہسپتال داخل کروائے گئے جن میں سے 21

شیخوپورہ کے ہسپتالوں میں بچوں کا بے پناہ رش ہے جس کے سب بیڈ کم پڑ گئے۔ عملے نے ایک ایک بیڈ پر ایک سے زیادہ مریضوں کو رکھنا شروع کر دیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ اور اس کے مضافات میں نمونیہ کی وبا پھیل چکی ہے جس کے سبب بچے بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ خشک سردی اور سموگ نے مل کر فضا کو زہریلا کر دیا ہے جو بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہا ہے۔ 22 جنوری کو سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں نمونیہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 140 تک پہنچ گئی ہے

والدین کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر ابدی نیند سو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں