اسلام آباد ( آن لائن )اٹارنی جنرل نے انتخابات التواءسے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے ،جس میں کہا گیاہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں یہ تین رکنی بینچ مقدمے کو نہ سنے ۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات التواءسے متعلق کیس کی سماعت بینچ میں شامل چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کر رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن از خود نوٹس کیس نہ سننے والے ججز کا بینچ بنایا جائے
یاد رہے کہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل کی جانب سے کیس سننے سے معذرت کر لی گئی تھی ۔