اسلام آباد( آن لائن )سپریم کورٹ میںلوگوں کے داخلے سے متعلق ترجما ن اسلام آباد پولیس نے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ میں آج وہی داخل ہو ںگے جن کے مقدمات ہوں گے، ایسے افراد بھی اندر جا سکیں گے جنہیں سپریم کورٹ انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں ، شہری کسی بھی مشکوک افراد کی اطلاع ہیلپ لائن پر دیں ۔
یاد رہے کہ آج انتخابات التواءسے متعلق کی سماعت کچھ ہی دیر میں سپریم کورٹ میں شروع ہونے جارہی ہے ، جس کی سماعت چیف جسٹس عر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر ے گا