اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق کیس کی 31 مارچ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہاہے کہ اٹارنی جنرل سے فنڈز کی فراہمی اور سکیورٹی صورتحال کا پوچھا،اٹارنی جنرل نے فنڈز اور سیکورٹی صورتحال پر جواب کیلئے مہلت طلب کی،اٹارنی جنرل کو فنڈز اور سیکورٹی کی فراہمی کیلئے جواب دینے کی مہلت دی گئی۔
حکمنامہ میں کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے سیکورٹی اور فنڈز کی فراہمی بارے جواب دیا جائے،آئندہ سماعت پر سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری دفاع عدالت میں پیش ہوں،کیس کی مزید سماعت 3 اپریل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔