کیا نسیم شاہ کا واقعی رشتہ ہو گیاہے ؟ تصویر وائرل ہونے کے بعد فاسٹ باولر نے پیغام جاری کر دیا 

لاہور ( آن لائن )سوشل میڈیا پر چلنے والی رشتے کی افواہوں پر قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے وضاحت جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستانی کرکٹرز کی شادیوں کا موسم چل رہا تھا، پہلے حارث رو¿ف، پھر شان مسعود اور پھر شاہین شاہ آفریدی کے بعد شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ایسے میں شائقین کرکٹ کو نوجوان فاسٹ بولرز نسیم شاہ کی شادی کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

گزشتہ دنوں نسیم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی جس میں وہ دو بزرگوں کے درمیان مسکراتے ہوئے بیٹھے ہوئے تھے، ا±س تصویر پر قومی فاسٹ بولر نے بہتر نوازنے پر شکر گزاری کے ساتھ الحمداللہ لکھا۔جیسے ہی یہ انسٹاسٹوری سوشل میڈیا صارفین نے دیکھی تو نسیم کے رشتے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں، صارفین کا خیال تھا کہ شاید نسیم شاہ کا نکاح ہوگیا یا وہ کسی رشتے میں منسلک ہوگئے ہیں

تاہم سوشل میڈیا پر رشتے کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیاں پر نسیم شاہ نے خود وضاحت کردی۔نسیم شاہ نے لکھا کہ ’آخری تصویر جو میں نے پوسٹ کی وہ میرے نکاح یا منگنی کے بارے میں نہیں تھی، شکر گزار ہونے کا مطلب صرف کسی رشتے میں منسلک ہونا نہیں‘۔انہوں نے درخواست کی کہ براہ مہربانی اسے غلط سمجھنا بند کریں، وہ گھر والوں کے ساتھ افطار کی ایک معمولی تصویر تھی، مجھے امید ہے کہ اب سب واضح ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں