عمران خان کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ، وفاق کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر عمران خان کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاق کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا ثنا اللہ کے بیان پر عمران خان کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی نہیں مل رہی؟فیصل فرید ایڈووکیٹ نے کہاکہ عمران خان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کسی کو خطرات لاحق ہونے پر سکیورٹی کے کیا ایس او پیز ہیں؟سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بہت سی سکیورٹیز واپس لی تھیں، سابق چیف جسٹس نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی کو خطرہ ہو تو سکیورٹی دی جا سکتی ہے، کیا وہ ایس او پیز اب بھی ان فیلڈ ہیں یا نہیں، یہ بھی دیکھ لیں، فیصل فرید ایڈووکیٹ نے کہاپولیس جس کے ماتحت ہے وہی دھمکیاں دے رہا ہے،عدالت نے وزارت داخلہ اور وفاق کو 6 اپریل کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں