دو بچوں کی ماں چھریوں کے پے در پے وار سے لہولہان، ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گئی

جھنگ میں ظالم شوہر نے دو بچوں کی ماں کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے لہولہان کر دیا۔

 افسوسناک واقعہ جھنگ کے قریب شورکوٹ کے علاقے پتن روڈ پر پیش آیا جہاں میاں بیوی کے مابین گھریلو ناچاقی رہتی تھی، بار بار لڑائی جھگڑے سے مشتعل ہو کر شوہر نے بیوی پر چھریوں کے پے در پے وار کئے جس پر وہ شدید زخمی ہو گئی اور ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔

مقتولہ کی عمر 35 برس بتائی گئی ہے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قریبی ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں