کیف ( آن لائن) یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں 262 یوکرینی ایتھلیٹس کی جانیں گئیں اور 363 کھیلوں کی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جمناسٹک کے صدر موریناری واتنابے سے ملاقات کرتے ہوئے یوکرین کے وزیر کھیل وادیم گٹسیٹ نے کہا کہ روس کے کسی ایتھلیٹ کو اولمپکس یا دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ‘وہ سب اس جنگ کی حمایت کرتے ہیں اور اس جنگ کی حمایت میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس کی بتدریج بین الاقوامی مقابلوں میں غیرجانبدار کے طور پر واپسی کی سفارش کی ہے۔ اس نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں ان کی شرکت کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ یوکرین نے اعلان کیا تھا کہ اگر اس کے ایتھلیٹس کا روسیوں سے مقابلہ کرایا جائے تو اس کے ایتھلیٹس کو 2024 گیمز کے کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ یوکرین کے اس فیصلے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے تنقید کی ہے۔