ممبئی( آن لائن)انڈین پریمئیر لیگ میں رائل چیلنجر بنگلور نے ممبئی انڈینز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ کپتانوں کی جنگ میں ویرات کوہلی نے روہت شرما کو پچھاڑ دیا ۔
آئی پی ایل کے میچ میں رائل چیلنجر بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے ابتدائی بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے کپتان روہت شرما 1،ایشان کیشن 10، کیمرون گرین 5 اور سوریا کمار یادیو 15 سکور بنا کر آوٹ ہوئے لیکن ان کے بعد تلک ورما نے اننگز کو آگے بڑھایا اور 46 گیندوں پر 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو اچھے ٹوٹل تک لے گئے۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
جواب میں رائل چیلنجر بنگلورز کے اوپنرز نے ہی شاندار اننگز کھیل کر گیم اپنے حق میں کر لی اور اوپنر آنے والے کپتان ویرات کوہلی 82 سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور اپنی ٹیم کو جیت دلا کر پویلین واپس لوٹے ۔ ان کے ساتھ آنے والے فاف ڈوپلیسز نے بھی اچھا کھیل پیش کیا اور 73 سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ رائل چیلنجر بنگلور نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔