ابو ظہبی کی وہ سڑک جہاں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کم پر گاڑی چلانے والوں کو 400 درہم جرمانہ ہوگا

ابو ظہبی ( آن لائن) اپریل سے ابوظہبی   شیخ محمد بن راشد روڈ پر کم از کم 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر عمل درآمد کرے گا ،  یکم مئی سے حد رفتار کی  خلاف ورزی کرنے والوں پر 400 درہم  جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ابوظہبی پولیس کے عہدیداروں نے وضاحت کی کہ اس بڑی شاہراہ پر زیادہ سے زیادہ رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی اور کم از کم 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پہلی اور دوسری لین پر بائیں طرف سے ہوگی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق کم رفتار  گاڑیوں کو تیسری لین میں جانے کی اجازت ہوگی، جہاں کم از کم رفتار کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ بھاری گاڑیاں  جنہیں سڑک کی آخری لین استعمال کرنی چاہیے ،  کو کم از کم رفتار کے اصول کے تحت نہیں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں