فیصل آباد ( آن لائن) پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں رواں مالی سال میں تین ارب ڈالر کی کمی کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 19.4 ارب ڈالر تھیں۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور فروری میں برآمدات 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی ماہ رجسٹرڈ ہونے والی برآمدات سے 28 فیصد کم ہیں۔