وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

 لاہور ( آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا جس میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف پارٹی اراکین کو سیاسی حکمت عملی پر بریفنگ دیں گے اور اراکین سے آئندہ لائحہ عمل اپنانے سے متعلق تجاویز بھی لیں گے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں