لاہور ( آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مذاکرات پر فیصلہ کن لکیر کھینچتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مذاکرات ہوں گے تو صرف انتخابات پر ہوں گے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا بیان میں کہنا ہے کہ ججز کی تقسیم کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ ہے، نوازشریف نے 1997 میں بھی سپریم کورٹ کو تقسیم کیا۔ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ جب سومو ٹو میرے خلاف ہوا تو ٹھیک تھا، آج انہیں لگ رہا ہے ان کے خلاف جائے گا تو متنازع بنا رہے ہیں۔