اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران کا ذمہ دار ہے جو جو جہاں جہاں اِس فتنہ اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سہولت کاری آخری دموں پہ ہے، تم ماضی کا حصہ ہوتے جا رہے ہو۔
انہوں نے کہا کہ سہولت کاروں کے کہنے پہ آئین توڑا اور کہتے تھے کہ محسن نقوی نے میری حکومت کے خلاف عالمی سازش کی اور اب کہتے ہو وہ تشدد کر رہے ہیں ، پٹرول بم برسانے والے دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے۔