گزشتہ ایک سال کے دوران اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، وہ کونسی چیز ہے جو سستی ہوئی ؟

اسلام آباد( آن لائن) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران اشیاء خور ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں تمام اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں تاہم ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق پیاز اوسطاً پونے 3 سو فیصد، چائے 105 فیصد، گندم 94، چاول 82 فیصد، گندم 90 فیصد اور آٹا 70 فیصد مہنگا ہوگیا۔

ایک سال میں چکن 44 فیصد، گھی 42 فیصد، دال مونگ 64 فیصد، دال مونگ 58 فیصد، بیسن 56 فیصد، دال ماش 64 فیصد، دال چنا 57 فیصد، دال مسور 27 فیصد اور چنے 65 فیصد مہنگے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں