ریاض( آن لائن)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے۔
جیو نیوز کے مطابق نواز شریف سعودی فرمانروا کی دعوت پر عمرہ کیلئے جائیں گے اور وہ سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیر علاج ہیں۔