وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وائرل ہونے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
اپنے بیان میں وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ گزشتہ روز ہی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی تاہم سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10، 10 روپے کمی تھی۔