عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹ بال کلب النصر کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں، جہاں سے ان کے بچوں کے متعلق خبر آئی ہے کہ انہیں سکول کے ابتدائی دنوں میں ساتھی طالب علموں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بھی بننا پڑا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اپنے بچوں کے ساتھ اس سلوک کا انکشاف کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگوئز کی طرف سے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا گیا ہے۔
ایک ہسپانوی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جارجینا روڈریگوئز نے کہا ہے کہ ایک نئے اور غیرمانوس ماحول میں آنے کے بعد ہماری فیملی کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہمارے بچوں کو سکول میں بھی کافی مشکلات درپیش رہیں۔ کئی بار انہیں سکول میں دیگر طالب علم تشدد کا نشانہ بناتے اور وہ اپنا دفاع بھی نہیں کر پاتے تھے۔
جارجینا نے بتایا کہ ایک دن میرا ایک بچہ گھر آیا جسے اس روز پیٹا گیا تھا۔ وہ آتے ہی رونے لگا۔اسے روتے ہوئے بتایا کہ اسے ایک طالب علم نے پیٹا ہے جس پر میں نے اسے کہا کہ کیا تمہیں اپنا دفاع کرنا نہیں آتا؟