جھوکاں بلوچاں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت شفقت عطاء بلوچ اور شفقت عطاء گروپ کی جانب سے جنرل الیکشن

جھوکاں بلوچاں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت شفقت عطاء بلوچ اور شفقت عطاء گروپ کی جانب سے جنرل الیکشن 2024 میں پی پی 126 پر باہمی مشاورت سے سابق صوبائی وزیر مہر محمد اسلم بھروانہ کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے ڈیرہ شفقت عطاء بلوچ پر ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے مہر سلطان سکندر بھروانہ اور اہلیان علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر شفقت عطا بلوچ کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ مہر محمد اسلم بھروانہ کی بھرپور سپورٹ کی جائے گی اور میرے گروپ کی جانب سے حمایت کے بعد ان کے جیتنے کے چانسز میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ شفقت بلوچ نے امید کی کہ مہر محمد اسلم بھروانہ جنرل الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں گے اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں