کرکٹر شیکھر دھون طلاق کے معاملے پر کھل کر بول پڑے، پچھتاوے کا اظہار

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور ایشا مکھر جی کی شادی بھی طلاق پر منتج ہو چکی ہے۔ حالیہ دنوں شیکھر دھون نے ایک انٹرویو میں اپنی طلاق کے معاملے پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کے رشتے میں کچھ ریڈ فلیگز (سرخ جھنڈیاں)آئی تھیں مگر وہ انہیں نظر انداز کربیٹھے اور ان کا رشتہ ختم ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ بروقت ان ریڈ فلیگز کو پہچان لیتے اور اپنے رشتے کو بچانے کی کوشش کرتے تو شاید صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شیکھر دھون نے کہا کہ اگر اب میں کسی کی محبت میں گرفتار ہوا تو میں ان ریڈ فلیگز کی بخوبی پہنچا ن کر پاﺅں گا اور اپنے رشتے کو ٹوٹنے سے بچا سکوں گا۔ 

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے رشتے میں کچھ ایسے ریڈ فلیگز ہوتے ہیں جو نشاندہی کرتے ہیں کہ اس جوڑے کا تعلق مستقبل قریب میں ختم ہونے جا رہا ہے۔ ان ریڈ فلیگز میں’کسی ایک فریق کا خود پسند اور مغرور ہونا، کسی ایک فریق کا مختلف معاملات پر کھل کر بات نہ کرنا، کسی ایک فریق کا دوسرے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرنا، کسی ایک فریق کا دوسرے کی بے توقیری کرنا، میاں بیوی میں باہم اعتماد نہ ہونا، کسی ایک فریق کا رویہ غیر موافق اور غیر مستقل ہونا‘ سب سے بڑی سرخ جھنڈیاں ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر میاں بیوی ان ریڈ فلیگز کی بروقت نشاندہی کر لیں اور ان کے تدارک کی کوشش کریں تو ان کا رشتہ بچ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں