سابق مالک مکان کی بصارت سے محروم 70 سالہ معمر خاتون سے مبینہ زیادتی

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھن باد  میں ایک 70 سالہ بصارت سے محروم خاتون کو اس کے سابق مالک مکان نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ یہ  واقعہ ریاستی دارالحکومت رانچی سے تقریباً 170 کلومیٹر دور سدامڈیہ علاقے کی ایک کالونی میں اس وقت پیش آیا جب معمر  خاتون اپنے گھر میں اکیلی تھی۔ ایک افسر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اور اس کے رشتہ داروں نے اپنے 55 سالہ سابق مالک مکان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔

سدامڈیہ پولیس سٹیشن کے انچارج پردیپ رانا نے بتایا کہ ملزم واقعہ کے بعد سے لاپتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ متاثرہ خاتون  اور اس کے رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ملزم کو پکڑنے کے لیے کوششیں  شروع کر دی گئی ہیں۔ اس کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند ماہ قبل سدامڈیہ علاقے میں منتقل ہونے سے قبل ملزم کے کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں