حویلی کہوٹہ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ عبد الستار نے حویلی کہوٹہ کا دورہ کیا

حویلی کہوٹہ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ عبد الستار نے حویلی کہوٹہ کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں عوام علاقہ سماجی سیاسی شخصیات ضلعی آفیسران اور میڈیا نمایندگان نے شرکت کی جہاں پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مساءیل کے حوالے سے میٹنگ کی میٹنگ میں۔ شرکاء نے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو ہسپتال کے اندر ڈاکٹرز کمی ،ادویات اور سٹاف کی کمی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر حویلی عمران شاہین نے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کا ضلع حویلی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ خوش آیند بات ھے کہ آپ حویلی کے مساءیل سننے کے لیے تشریف لاءے سول سوسایٹی ،صحافیوں جن میں گلزار راٹھور ،چءیرمین ضلع حویلی شیخ محمد عارف،سید حماد الحسنین بخاری صدر پریس کلب حویلی ،مجتبی فاروقی، قاری غلام مجتبیٰ بخاری ہسپتال کے مساءیل کی طرف توجہ دلائی کس کر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ موجود وزیر اعظم صحت کے حوالے سے بہت اچھے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹی بنائیں جو ایم ایس کے ساتھ رابطہ کاری رکھے۔ ادویات اور ڈاکٹرز کی کمی 15 فروری تک کافی حد تک پوری ہو جائے گی وہ بات کروں گا جو پوری ہو سکے ہسپتال کے اندر مشینری موجود ہے صرف بجلی کی وولٹیج کم ہونے کی وجہ سے کام نہیں کر سکتی جو مشینری کم ہے وہ بھی جلد از جلد مہیا کر دی جائے گی حکومت اپنے دستیاب وسائل کے اندر رہ کر سہولیات مہیا کر رہی ہے ضلع حویلی کے ہسپتال کے مساءیل کو جلد حل کر دیا جائے گا ایکو اور ای ٹی ٹی مشین ائندہ جون تک پہنچائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل تو ہر جگہ پر ہوتے ہیں لیکن ان کا حل کرنا ضروری ہے جو ڈاکٹر موجود نہ ہیں ان کو حاضر کرنا ہمارا کام ہے انشاءاللہ اگلے ماہ تک تمام ڈاکٹرز کی کمی کو کافی حد تک پورا کیا جائے گا۔نرسنگ سٹاف یا ٹیکنیشنز ان کی تربیت کے لیے انشاءاللہ اسی ماہ سے کام شروع کریں گے اور انہیں تربیت کے لیے کسی دوسری جگہ پر بھیجا جائے گا۔ شیخ وحید اقبال حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر

اپنا تبصرہ بھیجیں