سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر نے کہا ہے کہ حکومت ملی توگارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد قیصر کا کہنا تھاکہ حکومت نے سپریم کورٹ پربراہ راست حملہ کیا ہے، حکومت نے جوقانون سازی کی اس پربات ہوسکتی ہے، قانون سازی کا یہ وقت بدنیتی کوظاہرکرتا ہے، حکومت یہ قانون سازی نوازشریف کو ریلیف دینے کیلئے کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کیلئے تیار ہو تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اسد قیصر کا کہناتھاکہ حکومت ملی توگارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، عمران خان نے واضح کہا ہےکہ ان پر جوحملہ ہوا اس کو بھی معاف کردیں گے، عمران خان نے ٹُرتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کی بات کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ان سے آئی ایم ایف اوردیگرعالمی معاہدوں پرسیاست نہ کرنے کی بات کی، ہم نے ان کو کہا ان معاملات پرسیاسی پوائنٹ سکورنگ نہ کی جائے۔
اسد قیصر کا کہناتھاکہ حکومت صرف وقت گزارنا چاہتی ہے الیکشن کرانا نہیں چاہتی، بیڈگورننس کی وجہ سے یہ لوگ فرسٹیشن کا شکار ہیں، اس وقت آئین خطرے میں ہے اسے بچانا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، مریم نواز کا رویہ ملک کو نقصان سے دوچار کرسکتا ہے۔