پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کر لیا۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم پہلے باولنگ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ یہ پچ باولنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے اور ہمیں پچ کو سمجھنے کا بھی موقع ملے گا۔ پہلے دو میچوں میں شکست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم نے اب تک اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن ہم ابھی صحیح کمبی نیشن ڈھونڈ رہے ہیں۔ دوسری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی پہلے باولنگ کرنا چاہتے تھے ،کراچی میں چیز کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ ہم170سے180 کے درمیان ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments