حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر ڈسٹرکٹ ایوب پریس کلب حویلی کے الیکشن سال 2024 مکمل سید

حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر ڈسٹرکٹ ایوب پریس کلب حویلی کے الیکشن سال 2024 مکمل سید حماد الحسنین بخاری دوسری بار بلا مقابلہ صدر منتخب جنرل سیکرٹری شیخ وحید اقبال ،سرپرست اعلیٰ سید ماجد گیلانی سنءیر نایب صدر راجہ الطاف حسین، ناءب صدر اول سردار یاسین ،ناءب صدر دوم خالد اعوان ، نایب صدر سوم شارمین گیلانی، اور سیکٹری مالیات کے لیے علی اکبر خان نامزد حویلی سال 2024 کے الیکشن مکمل ھو گیے صدر پریس کلب حویلی کی جانب سے شیڈول جاری کیا گیا چیف الیکشن کمشنر کے فرائض راجہ بلیغ الرحمن نے سرانجام دیے اس دوران صدارت کے دو امیدوار سامنے آءے سید حماد الحسنین بخاری اور سید ماجد گیلانی ،باقی عہدوں کے لیے کوئی بھی امیدوار مد مقابل نہ آیا ۔اس دوران ایک میٹنگ ہوی جس میں سید ماجد گیلانی نے اپنے کاغذات سید حماد الحسنین بخاری کے مقابلے میں واپس لے لیے اس طرح صدارت کے امیدوار کے لیے بھی بلا مقابلہ منتخب عمل می لائی گءی ۔تمام عہدہ داران کو راجہ بلیغ الرحمن ممبر بورڈ آف گورنر ،خان معاذاللہ خان ،ذوالفقار مجید راٹھور نے مبارک باد دی اس موقع پر سنءیر جرنلسٹ معاذاللہ خان نے بھی اس الیکشن کا حصہ بنے اور تمام عہدہ داران کو مبارک باد دی اور امید کی کہ صحافیوں کی فلاح اس کی عزت و تکریم کے ساتھ ساتھ حویلی کے مساءیل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے سابق سر پرست اعلیٰ ذوالفقار مجید راٹھور نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ھے اور جب مظلوم تھک جاتا ھےاور بے بس ہوتا ھے تو اس وقت صحافی اس مظلوم کی آواز بنتا ھے اور ارباب اقتدار تک پیغام پہنچانے کے لیے ایک سچا صحافی ہر حکومت میں اپوزیش کا رول ادا کرتا ھے اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتےہویے اپنا کردار ادا کرتا ھے انہوں نے کہا کہ صحافی اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ھے ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا لازم و ملزوم ھے صحافی معاشرے میں مساءیل کی نشاندھی کرتے ہیں اور انتظامیہ کا کام ھے اس مسءلے کاحل کیا جائے نومنتخب صدر سید حماد الحسنین بخاری نے کہا کہ صحافت تھرڈ اءی کی حیثیت رکھتی ھے صحافی کو چاہیے کہ اپنے مقام کو مد نظر رکھتے ہویے حق اور سچ کا ساتھ دیں کسی بھی خبر سے پہلے اس کی تحقیق لازمی ھے میں اپنے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں کے انہوں نے آج دوسری بار مجھ پر اعتماد کیا اور انشاءاللہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا ۔صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور کرتا رہوں گا ۔حویلی اور حویلی سے باہر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے فون اور سوشل میڈیا پر مبارک باد دی ان کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں