عدالتوں میں دوہرے معیارات اور ججز کا اپنا اپنا انصاف ہے، سراج الحق

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالتوں میں دوہرے معیارات اور ججز کا اپنا اپنا انصاف ہے۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو بھی اپنی مرضی کے فیصلے چاہئیں۔ عدالتیں چہرے اور سٹیٹس دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں، طاقتور کے لیے قانون موم کی ناک، کورٹ کچہری کھلونا ہے، غریب کی گردن دبوچ لی جاتی ہے۔

 جمعیت طلبہ عربیہ کی مرکزی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانے پر ہدایت الرحمان بلوچ کو جیل میں ڈال دیا گیا، سینکڑوں افراد کے قتل میں ملوث عدالت سے وکٹری کا نشان بنا کر باہر آتا ہے، نجی جیلیں قائم کرنے والے اور خواتین کے قتل میں ملوث سردار کو چند روز میں ضمانت مل جاتی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں 75برس سے ظلم و انصافی کا بازار گرم ہے، اسی وجہ سے ہم نے آدھا ملک گنوا دیا، بقیہ کے حالات سب کے سامنے ہیں، قوم فیصلہ کرے کہ ظلم اور ظالموں کے ساتھ چلنا ہے یا آئندہ نسلوں کو باوقار، ترقی یافتہ اور اسلامی پاکستان دینا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں