پولینڈ میں ایک شخص کو اپنی ماں کی لاش کو ممی بنانے اور اسے 13 سال تک صوفے پر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ماریان ایل نامی ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب اس کے بہنوئی کو گھر کے اندر لاش ملی۔ 76 سالہ رشتہ دار نے اس سال 22 فروری کو ریڈلن میں اس شخص کے گھر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد اس نے گھر کی تلاشی لی جہاں اسے صوفے پر ممی شدہ لاش ملی۔
برطانوی اخبار ایکسپریس کے مطابق پولیس کے ترجمان مالگورزاٹا کونیارسکا نے کہا ‘ہمیں اپارٹمنٹ کے مالک کے خاندان کے ایک رکن کی جانب سے لاش کے سلسلے میں ایک رپورٹ موصول ہوئی ، پولیس اہلکار ریڈلن میں روگوزینا سٹریٹ میں واقع گھر میں گئے تھے۔ گھر کے ایک حصے میں ایک بزرگ شخص کی لاش ملی ۔’
مقامی زبان میں پولیس کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گھر کے مالک کو پیرامیڈیکس ہسپتال لے گئے۔ پولیس کو شبہ تھا کہ صوفے پر پڑی لاش اس شخص کی ماں تھی جو 2010 میں 95 سال کی عمر میں فوت ہوگئی تھی۔ پولیس کے مطابق ماریان نے اپنی والدہ کی لاش کو دفنانے کے فوراً بعد کھود کر نکالا اور اپنے اپارٹمنٹ میں لے گیا، جہاں اس نے اسے محفوظ کرنے کیلئے کیمیکل لگائے۔