پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی جبکہ کپتان بابراعظم نے مسجد نبویؐ حاضری کی تصویر شیئر کردی۔بابراعظم نے ٹوئٹر پر مسجد نبویؐ پر حاضری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک نعتیہ مصرع ’’بعد از خدا بزرگ توئی۔۔۔ قصہ مختصر‘‘ بھی تحریر کرکے آقائے دو جہاںؐ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ احرام پہنے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments