ویرات کوہلی کا 10 ویں کا رزلٹ کارڈ سامنے آگیا، کتنے نمبر لے کر پاس ہوئے؟

 انڈیا کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے جمعرات کو اپنی 10ویں جماعت کی مارک شیٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ کوہلی جو کہ  انڈین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے تیاری کر رہے ہیں،  مسلسل 16ویں سیزن کے لیے رائل چیلنجرز بنگلور کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے، وہ  2008 میں 19 سال کی عمر میں ٹیم کا حصہ بنے تھے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کوہلی نے رزلٹ کارڈ شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘یہ کتنا  مضحکہ خیز ہے کہ وہ چیزیں جو آپ کی مارک شیٹ میں کم سے کم حصہ ملاتی ہیں ، آپ کے کردار کی تعمیر میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔” بعد ازاں کوہلی نے اپنی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

رزلٹ کارڈ کے مطابق ویرات کوہلی نے انگریزی، ہندی، سوشل سائنسز اور سپورٹس میں بہترین نمبر حاصل کیے جب کہ ریاضی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں انتہائی کم نمبروں کےساتھ پاس ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں