ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کی سربراہی میں شہر اور گردونواح میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن تجاوزات مافیاء کی دوڑیں بھاری جرمانوں کے ساتھ سخت وارننگ منچن آباد میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد احمد جاوید چیمہ کی سربراہی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منچن آباد راشد عزیز غزنوی وفوکل پرسن میونسپل کمیٹی فیاض خان شاد کا تجاوزات مافیاء کےخلاف اچانک آپریشن تجاوزات مافیاء کی دوڑیں تجاوزات مافیاء کو بھاری جرمانے لاکھوں مالیت کے کنڈے بٹے بینچ ریہڑی چھابڑی قبضہ میں لے کر سخت وارننگ جاری تجاوزات مافیاء کےخلاف آپریشن سے شہر اور اردگرد کے سکڑے روڈز کھل گۓ جس سے عوام الناس اور خریدوفروخت کے لئے آنے والے افراد نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے عملہ میونسپل کمیٹی منچن آباد کو خراج تحسین پیش کیا ہے تجاوزات مافیاء کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد احمد جاوید چیمہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راشد عزیز غزنوی فوکل پرسن وصدر ایپکا فیاض خان شاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات مافیاء نے اردگرد کے روڈز اور شہر بھر میں ڈیرے جمائے بیٹھے تھے جس سے بازار سکڑ کر بند گلیوں کا روپ دھار چکے ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات ہو رہی تھیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاوزات مافیاء کےخلاف آپریشن شروع کیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ہو گا لہزا تمام دکاندار ریہڑی بان اپنی مقررہ حدود میں رہ کر اپنا کاروبار کریں ورنہ انکا سامان ضبط اور بھاری جرمانوں کے ساتھ سخت کاروائی کی جاۓ گی اور کوئی عزر قبول نہیں ہو گاراشد ڈھڈی پیرس نیوز منچن آباد
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments