بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے ایک مندر میں 30 سے زائد افراد کنویں میں گرگئے جن میں سے 12 افراد کی موت ہو گئی۔
مندر کنویں کی چھت پر تھا اور رام نومی کے موقع پر رش کی وجہ سے وزن زیادہ ہوگیا اور فرش گر گیا۔ کنویں میں گرنے والے 17 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے، ان میں سے متعدد کو ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعہ بیلیشور مہادیو مندر میں پیش آیا۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کو رسیوں اور سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے باہر لایا جا رہا ہے۔