ایلون مسک نے باراک اوبامہ کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فالورز کے معاملے میں سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کو پیچھے چھوڑ دیا، اب ایلون مسک ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔

ٹوئٹر پر باراک اوبامہ سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت تھے جن کے فالورز کی تعداد 133 ملین تھی تاہم اب ایلون مسک کے فالورز کی تعداد بھی 133 ملین ہوگئی ہے۔  تاہم ایلون مسک کے فالورز کی تعداد تقریباً 43 ہزار زیادہ ہے۔ انہیں ٹوئٹر پر 133 ملین 84 ہزار 560 لوگ فالو کرتے ہیں جب کہ باراک اوبامہ کو 133 ملین 41 ہزار 813 لوگ فالو کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں