پی ایس ایل 9، پی ٹی سی ایل گروپ اور پشاور زلمی نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اشتراک کرلیا

IOS Dailypakistan app
Android Dailypakistan app

پاکستان کے معروف ٹیلی کمیونی کیشن اور مربوط آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G) نے نویں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے معروف پاکستانی کرکٹ فرنچائز پشاور زلمی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کا باضابطہ اعلان لاہور میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں کیا گیا، جس میں دونوں اداروں کی اعلیٰ انتظامیہ، کرکٹ کھلاڑیوں اور میڈیا و شوبز کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
یہ شراکت داری دو ایسے متحرک اداروں کے درمیان طویل مدتی اتحاد کے شاندار آغاز کا مظہر ہے، جو اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے حامل ہیں۔ دونوں ادارے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی صلاحیتوں اور تعمیری توانائیوں کو بروئے کار لانے کے لیے ملک میں ایک مضبوط کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کے مشن پر کاربند ہیں اور انہوں نے ہونہار کھلاڑیوں کو مواقع اور پلیٹ فارم فراہم کرکے نئے ٹیلنٹ کے ساتھ پاکستان کے کھیلوں کے شعبے کو مستحکم کیا ہے۔ 
پی ٹی سی ایل گروپ کھیلوں کو سماجی و اقتصادی اور ڈیجیٹل شمولیت کے فروغ کے لیے ایک طاقتور محرک کے طور پر بروئے کار لاتا رہا ہے۔ گروپ ایک مضبوط ملک گیر سی ایس آر پروگرام بھی چلا رہا ہے، جو پسماندہ طبقوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔دوسری جانب، پشاور زلمی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سالانہ مقابلوں کی ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس کے شائقین دنیا بھر موجود ہیں۔ محبت سے ’یلو اسٹورم‘ کے نام سے یاد کیا جانے والا یہ فرنچائز اپنے سی ایس آر پروگرامز کے ذریعے ایک مثبت سماجی کردار ادا کر رہا ہے، جس میں دیگر اقدامات کے علاوہ سابقہ فاٹا اور گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کی کھیلوں میں شرکت کو ممکن بنانا بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں