اسرائیل کا ممنوعہ سفید فاسفورس بم استعمال کرنے کا اعتراف

اسرائیل نے لبنان میں عالمی قوانین کے تحت ممنوعہ سفید فاسفورس بم استعمال کرنے کا اعتراف کر لیااسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیمیائی ہتھیار سفید فاسفورس بم کو شہری علاقوں کے علاوہ مقامات پر بمباری کیلئے استعمال کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ سفید فاسفورس بموں کا استعمال حملے کے مقاصد کی بجائے ماسکنگ کیلئے کیا گیا۔واضح رہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے اسرائیل پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ غزہ پر فاسفورس بم برساتا رہا ہے۔ اب اسرائیلی فوج نے اتنا اعتراف کیا ہے کہ لبنان کے غیر شہری علاقوں پر فاسفورس بم برسائے

اپنا تبصرہ بھیجیں